Tafseer-al-Kitaab - Az-Zukhruf : 39
وَ لَنْ یَّنْفَعَكُمُ الْیَوْمَ اِذْ ظَّلَمْتُمْ اَنَّكُمْ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ
وَلَنْ : اور ہرگز نہیں يَّنْفَعَكُمُ : نفع دے گا تم کو الْيَوْمَ : آج اِذْ ظَّلَمْتُمْ : جب ظلم کیا تم نے اَنَّكُمْ : بیشک تم فِي الْعَذَابِ : عذاب میں مُشْتَرِكُوْنَ : مشترک ہو
اور (اس وقت ان لوگوں سے کہا جائے گا کہ) جب تم (دنیا میں) ظلم کرچکے ہو تو آج یہ بات تمہارے لئے (ذرا بھی) نافع نہ ہوگی کہ تم (اور تمہارے شیاطین) عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں۔
[17] انسان کی طبیعت کا خاصہ ہے کہ وہ کسی کو شریک مصیبت دیکھ کر کسی قدر تسلی پاتا ہے جیسے کہا کرتے ہیں مرگ انبوہ جشنے دارد۔ لیکن دوزخیوں کو یہ تسلی بھی نصیب نہ ہوگی۔
Top