Tadabbur-e-Quran - Al-Haaqqa : 46
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ
ثُمَّ : پھر لَقَطَعْنَا : البتہ کاٹ دیتے ہم مِنْهُ : اس سے الْوَتِيْنَ : رگ گردن
پھر ہم اس کی شہ رگ ہی کاٹ دیتے
’ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْہُ الْوَتِیْنَ‘۔ ’وَتِیْن‘ کے معنی شہ رگ، رگ جاں یا رگ دل کے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ہم اس سے کچھ دور نہیں ہیں۔ ہماری چٹکیوں میں تو اس کی شہ رگ ہے۔ ہم اسی کو مسل دیتے اور وہ چشم زدن میں ختم ہو جاتا۔
Top