Tadabbur-e-Quran - Al-Haaqqa : 8
فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ
فَهَلْ تَرٰى : تو کیا تم دیکھتے ہو لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْۢ : کوئی بَاقِيَةٍ : باقی بچا ہوا
تو کیا تم دیکھتے ہو ان میں سے کوئی بچ رہنے والا
عذاب الٰہی کی بے پناہی: اس کا عطف اوپر والے ’فَتَرٰی‘ پر ہے۔ گویا قوم عاد کی بستیوں کو مخاطب کی چشم تصور کے سامنے کر کے یہ سوال فرمایا ہے کہ ذرا دور دور تک نگاہ دوڑا کے دیکھو کوئی متنفس بھی پوری قوم میں سے زندہ بچا ہوا نظر آتا ہے؟۔۔۔ مطلب یہ ہے کہ جب کسی قوم پر اللہ کا عذاب آتا ہے تو اس طرح اس کا ستھراؤ کر کے رکھ دیتا ہے! احمق ہیں وہ جو اس کے دیکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ چیز دیکھنے کی نہیں بلکہ پناہ مانگنے کی ہے۔
Top