Al-Qurtubi - Al-Haaqqa : 8
فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ
فَهَلْ تَرٰى : تو کیا تم دیکھتے ہو لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْۢ : کوئی بَاقِيَةٍ : باقی بچا ہوا
بھلا تو ان میں سی کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے ؟
یہاں باقیہ سے پہلے فرقۃ یا نفس محذوف ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : یہاں باقیۃ بقیہ کے معنی میں ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے، یہ بقاء کے معنی میں ہے، یہ فاعلۃ کا وزن ہے۔ مصدر کے منی میں ہے جس طرح عافبہ اور عافیہ ہے۔ یہ بھی جائز ہے کہ یہ اسم ہو کیا تم ان میں سے کسی کو باقی پاتے ہو۔ ابن جریج نے کہا : وہ سات راتیں اور آٹھ دن تھے۔ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہوا کی صورت میں جو عذاب آیا اس میں وہ زندہ رہے جب آٹھویں دن کی صبح کی تو وہ مر گئے۔ ہوا نے انہیں اٹھایا اور سمندر میں پھینک دیا۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان، فھل تری لھم من باقیۃ۔ اور فاصبحوا لایری الا مسکنھم (الاحقاف : 25 )
Top