Tafheem-ul-Quran - At-Tur : 15
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ
اَفَسِحْرٌ ھٰذَآ : کیا بھلا جادو ہے یہ اَمْ اَنْتُمْ : یا تم لَا تُبْصِرُوْنَ : نہیں تم دیکھتے
اب بتاؤیہ جادُو ہے یا تمھیں سُوجھ نہیں رہا ہے؟ 10
سورة الطُّوْر 10 یعنی دنیا میں جب رسول تمہیں اس جہنم کے عذاب سے ڈراتے تھے تو تم کہتے تھے کہ یہ محض الفاظ کی جادوگری ہے جس سے ہمیں بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ اب بولو، یہ جہنم جو تمہارے سامنے ہے یہ اسی جادو کا کرشمہ ہے یا اب بھی تمہیں نہ سوجھا کہ واقعی اسی جہنم سے تمہارا پالا پڑگیا ہے جس کی خبر تمہیں دی جا رہی تھی ؟
Top