Ahsan-ul-Bayan - At-Tur : 15
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ
اَفَسِحْرٌ ھٰذَآ : کیا بھلا جادو ہے یہ اَمْ اَنْتُمْ : یا تم لَا تُبْصِرُوْنَ : نہیں تم دیکھتے
(اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے ؟ (1) یا تم دیکھتے نہیں (2)
15۔ 1 جس طرح تم دنیا میں پیغمبروں کو جادوگر کہا کرتے تھے، بتلاؤ ! کیا یہ بھی کوئی جادو کا کرتب ہے ؟ 15۔ 2 یا جس طرح تم دنیا میں حق کے دیکھنے سے اندھے تھے یہ عذاب بھی تمہیں نظر نہیں آرہا ہے ؟ یہ تقریع وتوبیخ کے لیے انہیں کہا جائے گا ورنہ ہر چیز ان کے مشاہدے میں آچکی ہوگی۔
Top