Urwatul-Wusqaa - At-Tur : 15
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ
اَفَسِحْرٌ ھٰذَآ : کیا بھلا جادو ہے یہ اَمْ اَنْتُمْ : یا تم لَا تُبْصِرُوْنَ : نہیں تم دیکھتے
(بتاؤ ) کیا یہ جادو ہے ؟ کیا تم اسے دیکھ نہیں رہے ؟
اب تم بتائو کہ کیا یہ جادو ہے ‘ کیا تم اسے دیکھ نہیں رہے ؟ 15 ؎ اس وقت دنیا میں جب تم کو ہمارے نبیوں اور رسولوں نے اس آگ سے ڈرایا اور اس کے شعلوں سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی تو تم ان کا مذاق اڑاتے رہے اور پھر مذاق ہی مذاق میں کبھی ان کو جادو گر قرار دیا اور کبھی سحر زدہ ‘ کبھی ان کو مجنون کہا اور کبھی کاہن و شاعر ہونے کا الزام لگایا اور اس طرح تم اپنی ضد پر آڑے رہے اور پھر مذاق ہی مذاق میں کبھی ان کو جادوگر قرار دیا اور کبھی سحر زدہ کبھی ان کو مجنون کہا اور کبھی کاہن و شاعر ہونے کا الزام لگایا اور اس طرح تم اپنی ضد پر ڑے رہے اب تم ہی بتائو کہ یہ آگ جو تمہارے سامنے ہے اور تم اس میں ڈالے جا رہے ہو کیا یہ جادو ہے یا تم سحر زدہ ہو رہے چونکہ اب تو تم اس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہو کیا اب بھی یقین آیا ہے یا نہیں ؟
Top