Anwar-ul-Bayan - At-Tur : 15
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ
اَفَسِحْرٌ ھٰذَآ : کیا بھلا جادو ہے یہ اَمْ اَنْتُمْ : یا تم لَا تُبْصِرُوْنَ : نہیں تم دیکھتے
تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا
(52:15) افسحر ھذا۔ ہمزہ استفہام انکاری تو بیخی ہےتعقیب کا ہے۔ یعنی دنیا میں تم وحی و معجزات کو سحر کہا کرتے تھے۔ اب حقیقت سامنے آگئی ہے تو تمہارے خیال میں کیا یہ بھی جادو ہے۔ ای یقال لہم ذلک : یعنی ان سے یہ کہا جائے گا ۔۔ ام۔ بمعنی یا۔ لاتبصرون مضارع منفی جمع مذرک حاضر ابصار (افعال) مصدر۔ تم نہیں دیکھتے ہو۔ یعنی یا کیا تم کو یہ آگ دکھانئی نہیں دیتی جس طرح دنیا میں تم کو معجزات دکھائی نہیں دیتے تھے۔
Top