Tafheem-ul-Quran - Al-A'raaf : 78
فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَ
فَاَخَذَتْهُمُ : پس انہیں آپکڑا الرَّجْفَةُ : زلزلہ فَاَصْبَحُوْا : تو رہ گئے فِيْ : میں دَارِهِمْ : اپنے گھر جٰثِمِيْنَ : اوندھے
آخرِ کار ایک دہلا دینے والی آفت62 نے اُنہیں آلیااور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے کے پڑے رہ گئے
سورة الْاَعْرَاف 62 اس آفت کو یہاں ”رجفہ“ (اضطراب انگیز، ہلا مارنے والی) کہا گیا ہے اور دوسرے مقامات پر اسی کے لیے صَیْحَةَ (چیخ) ، ”صاعقہ“ (کڑاکا) اور ”طاغیہ“ (سخت زور کی آواز) کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔
Top