Mazhar-ul-Quran - Al-A'raaf : 18
یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ
يَوْمَئِذٍ : اس دن تُعْرَضُوْنَ : تم پیش کیے جاؤ گے لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ : نہ چھپ سکے گی تم سے خَافِيَةٌ : چھپنے والی۔ کوئی راز
اس5 دن (خدا کے روبرو حساب کے واسطے) تم سب پیش ہوگے کہ تم میں کوئی چھپنے والی جان چھپ نہ سکے گی۔
(ف 5) دوسرے صور پر جب لوگ قبروں سے اٹھیں گے تو جو کچھ انہوں نے دنیا میں کیا ہے وہ سب بھولے ہوئے ہوں گے اس لیے اعمال کے یاد دلانے کی غرض سے پہلے ان کو ان کے اعمال نامے اس طرح دیے جائیں گے کہ نیکوں کے دائیں ہاتھ میں اور بدوں کے پیٹھ پیچھے سے بائیں ہاتھ میں اور پھر حساب وکتاب کے لیے ان سب کو اللہ کے روبرو پیش کیا جائے گا اس دن اللہ کی عدالت میں کسی کی کوئی نیکی یابدی مخفی نہ رہے گی۔ سب منظر عام پر آجائیں گی ، اور اس دن ان پڑھ اور پڑھے ہوئے سب اپنااعمال نامہ پڑھ سکیں گے۔
Top