Tafseer-al-Kitaab - An-Nahl : 88
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ زِدْنٰهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یُفْسِدُوْنَ
اَلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا وَصَدُّوْا : اور روکا عَنْ : سے سَبِيْلِ : راہ اللّٰهِ : اللہ زِدْنٰهُمْ : ہم بڑھا دیں گے انہیں عَذَابًا : عذاب فَوْقَ : پر الْعَذَابِ : عذاب بِمَا : کیونکہ كَانُوْا يُفْسِدُوْنَ : وہ فساد کرتے تھے
جن لوگوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا ہم (ان کے) عذاب پر (ایک اور) عذاب بڑھا دیں گے اس فساد کی پاداش میں جو وہ دنیا میں برپا کرتے رہے۔
[57] ایک عذاب کفر کا اور دوسرا لوگوں کو راہ حق سے روکنے کا۔
Top