Urwatul-Wusqaa - An-Nahl : 88
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ زِدْنٰهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یُفْسِدُوْنَ
اَلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا وَصَدُّوْا : اور روکا عَنْ : سے سَبِيْلِ : راہ اللّٰهِ : اللہ زِدْنٰهُمْ : ہم بڑھا دیں گے انہیں عَذَابًا : عذاب فَوْقَ : پر الْعَذَابِ : عذاب بِمَا : کیونکہ كَانُوْا يُفْسِدُوْنَ : وہ فساد کرتے تھے
جن لوگوں نے کفر کیا اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا تو ان کی شرارتوں کی پاداش میں ہم نے ان کے عذاب پر ایک اور عذاب بڑھا دیا (ایک عذاب کفر کا اور دوسرا حق سے روکنے کا)
شرارتیوں کو انکی شراتوں کی پاداش میں دھر لیا جائے گا : 100۔ رہی ان کافروں کی بات جو خود تو کافر تھے ہی لیکن وہ دوسروں کو بھی اللہ کی راہ سے روکنے کا باعث ہوئے ان کو ان کی ساری شرارتوں کا مزہ چکھنا ہوگا اس لئے فرمایا کہ ان کو دوہرا عذاب دیا جائے گا اپنی گمراہی کا بھی اور دوسروں کو گمراہ کرنے کا بھی جن کو انہوں نے ہدایت قبول کرنے سے روکا اور انکے گناہوں کا وبال بھی ان پر پڑگیا اسی لئے وہ اپنے دوسرے گناہوں کی پاداش میں دھر لئے جائیں گے ۔
Top