Tafseer-e-Majidi - An-Nahl : 88
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ زِدْنٰهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یُفْسِدُوْنَ
اَلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا وَصَدُّوْا : اور روکا عَنْ : سے سَبِيْلِ : راہ اللّٰهِ : اللہ زِدْنٰهُمْ : ہم بڑھا دیں گے انہیں عَذَابًا : عذاب فَوْقَ : پر الْعَذَابِ : عذاب بِمَا : کیونکہ كَانُوْا يُفْسِدُوْنَ : وہ فساد کرتے تھے
جو لوگ کفر کرتے رہے اور دوسروں کو بھی اللہ کی راہ سے روکتے رہے ان کے لئے ہم ایک سزا پر دوسری سزا بڑھا دیں گے بہ عوض ان کے فساد کے،138۔
138۔ پہلی سزامبتلائے کفر رہنے پر ہوگی، اور دوسری سزا دوسروں کے مبتلائے کفر کرنے پر ملے گی، اے زادوا علی کفرھم صدغیرھم عن الایمان فھم فی الحقیقۃ ازدادوا کفرا علی کفر فلاجرم یزیدھم اللہ تعالیٰ عذابا علی عذاب (کبیر) (آیت) ” فوق العذاب “۔ یہ عذاب تو وہی کفر والا ہے۔ المستحق بکفرھم (بیضاوی) (آیت) ” زدنھم عذابا۔۔۔ بماکانوا یفسدون “۔ یہ زاید عذاب سزائے اضلال واغواء ہوگی، بکونھم مفسدین بصدھم (بیضاوی)
Top