Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 88
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ زِدْنٰهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یُفْسِدُوْنَ
اَلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا وَصَدُّوْا : اور روکا عَنْ : سے سَبِيْلِ : راہ اللّٰهِ : اللہ زِدْنٰهُمْ : ہم بڑھا دیں گے انہیں عَذَابًا : عذاب فَوْقَ : پر الْعَذَابِ : عذاب بِمَا : کیونکہ كَانُوْا يُفْسِدُوْنَ : وہ فساد کرتے تھے
جو لوگ کفر کرتے تھے اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا کرتے تھے ہم ان کے کفر کی سزا پر اس شرارت کی پاداش میں جو وہ کیا کرتے تھے اور سزا بڑھادیں گے
88 ۔ اور جو لوگ خود کفر کے مرتکب ہوئے اور دوسرے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ سے روکتے رہے ہم ان کے لئے سزا پر سزا بڑھا دینگے اس شرارت کے بدلے میں جو وہ کیا کرتے تھے۔ یعنی ان کے ایک کفر کی سزا پر دوسری ان کی شرارت اور فساد انگیزی کی سزا کا اضافہ کردیں گے۔ اعادنا الہ منہ ۔
Top