Urwatul-Wusqaa - Al-Muminoon : 46
اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا عَالِیْنَۚ
اِلٰى : طرف فِرْعَوْنَ : فرعون وَمَلَا۟ئِهٖ : اور اس کے سردار فَاسْتَكْبَرُوْا : تو انہوں نے تکبر کیا وَكَانُوْا : اور وہ تھے قَوْمًا : لوگ عَالِيْنَ : سرکش
اور فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا لیکن انہوں نے گھمنڈ کیا وہ سرکشوں کا گروہ تھا
فرعون اور اس کی حکومت کے اعوان وانصار کے تکبر کا ذکر : 46۔ موسیٰ (علیہ السلام) کے بچپن ‘ جوانی اور ہجرت اول ودوم کا ذکر سورة طہ میں گزر چکا ہے اس جگہ زیر نظر آیت میں فرعون کے استکبار کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ، طرعون اور اس کے دوسروں سرداروں کا تکبر کیا تھا ؟ وہی جس کا ذکر دوسروں انبیاء کرام کے بیان میں گزر چکا ہے کہ وہ خود اپنے کو بلند وبالا سمجھا اور موسیٰ (علیہ السلام) اور آپ کی قوم کو حقیر سمجھا اور اس طرح انہوں نے وہی حربہ استعمال کیا جو دوسرے انبیاء ورسل کی امتیں اپنے اپنے رسولوں کے خلاف استعمال کرچکی تھیں اور آنے والی آیت میں اس کی تفصیل کی جا رہی ہے ۔
Top