Urwatul-Wusqaa - Al-Muminoon : 55
اَیَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ مِنْ مَّالٍ وَّ بَنِیْنَۙ
اَيَحْسَبُوْنَ : کیا وہ گمان کرتے ہیں اَنَّمَا : کہ جو کچھ نُمِدُّهُمْ : ہم مدد کر رہے ہیں ان کی بِهٖ : اس کے ساتھ مِنْ : سے مَّالٍ : مال وَّبَنِيْنَ : اور اولاد
کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم مال و اولاد سے ان کی امداد کر رہے ہیں
ہم جو ان لوگوں کو مال واولاد میں بڑھا رہے ہیں کیا یہ ان کے لئے مفید ہے ؟ 55۔ اس آیت میں بھی قانون امہال کی طرف اشارہ ہے اور فرمایا جا رہا ہے کہ یہ جو ہم ان کو مال و دولت میں بڑھا رہے ہیں تو یہ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ مہلت ان کے لئے مفید ہو رہی ہے ؟ اگر ان کی روش یہی رہی تو یقینا یہ مہلت ان کے لئے مفید نہیں بلکہ بہت ہی مضر ثابت ہوگی ، ان کو معلوم نہیں ہمارے ہاں یہ مہلت تو سب کے لئے ہے اچھوں کے لئے بھی اور بروں کے لئے بھی ۔ پس اگر ان مفسدوں کو دنیوی زندگی کی خوشحالیاں مل رہی ہیں تو یہ اس لئے نہیں کہ ان سے اللہ کو بہت پیار ہے یہ ہمارے قانون کے مطابق ہے تاکہ یہ لوگ کھل کر جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کرلیں تا آنکہ وہ وقت آجائے جو ان انعامات کی ناشکری میں ان کو پکڑ لینے کا شعور نہیں رکھتے :
Top