Ashraf-ul-Hawashi - Faatir : 6
اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوْهُ عَدُوًّا١ؕ اِنَّمَا یَدْعُوْا حِزْبَهٗ لِیَكُوْنُوْا مِنْ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِؕ
اِنَّ الشَّيْطٰنَ : بیشک شیطان لَكُمْ : تمہارے لیے عَدُوٌّ : دشمن فَاتَّخِذُوْهُ : پس اسے سمجھو عَدُوًّا ۭ : دشمن اِنَّمَا يَدْعُوْا : وہ تو بلاتا ہے حِزْبَهٗ : اپنے گروہ کو لِيَكُوْنُوْا : تاکہ وہ ہوں مِنْ : سے اَصْحٰبِ السَّعِيْرِ : جہنم والے
بےشے شیطان تمہارا (جانی) دشمن ہے تم بھی اس کے جانی دشمن رہو4 وہ اپنے بار لوگوں کو اس لئے اپنی طرف بلاتا ہے کہ سب اس کے ساتھ مل کر دوزخی بنیں
4 یعنی تمہاری دنیا و آخرت دونوں تباہ کرنا چاہتا ہے۔ تم اس کی چال میں نہ آئو، اس کی کوئی بات نہ مانو اور جو بات تمہارے دل میں ڈالے اسکی مخالفت کرو۔ ( ابن کثیر وغیرہ) 5 یعنی ان لوگوں کو جو اس کا کہا مانتے اور اس کے بتائے ہوئے رشتہ پر چلتے ہیں۔
Top