Tafseer-e-Usmani - At-Tur : 5
وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ
وَالسَّقْفِ : اور چھت کی الْمَرْفُوْعِ : جو اونچی ہے
اور اونچی چھت کی4
4  یعنی آسمان کی قسم جو زمین کے اوپر ایک چھت کی طرح ہے اور یا " سقف مرفوع " عرش عظیم کو کہا جو تمام آسمانوں کے اوپر ہے اور روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جنت کی چھت ہے۔
Top