Al-Qurtubi - At-Tur : 5
وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ
وَالسَّقْفِ : اور چھت کی الْمَرْفُوْعِ : جو اونچی ہے
اور اونچی چھت کی
والسقف المرفوع ،۔ آسمان کو سقف کا نام دیا کیونکہ یہ زمین کے لئے اسی طرح ہے جس طرح کمرہ کے لئے چھت ہوتی ہے (2) اس کی وضاحت اس ارشاد میں ہے : وجعلنا السماء سقفا محفوظا (الانبیائ :32) حضرت ابن عباس ؓ نے کہا : اس سے مراد عرش ہے جو جنت کی چھت ہے۔
Top