آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 232
وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اَنْ یَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ ذٰلِكَ یُوْعَظُ بِهٖ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ ذٰلِكُمْ اَزْكٰى لَكُمْ وَ اَطْهَرُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴿232﴾
- وَاِذَااور جب
- طَلَّقْتُمُتم طلاق دو
- النِّسَآءَعورتیں
- فَبَلَغْنَپھر وہ پوری کرلیں
- اَجَلَهُنَّاپنی مدت (عدت)
- فَلَاتو نہ
- تَعْضُلُوْھُنَّروکو انہیں
- اَنْکہ
- يَّنْكِحْنَوہ نکاح کریں
- اَزْوَاجَهُنَّخاوند اپنے
- اِذَاجب
- تَرَاضَوْاوہ باہم رضامند ہو جائیں
- بَيْنَهُمْآپس میں
- بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
- ذٰلِكَیہ
- يُوْعَظُنصیحت کی جاتی ہے
- بِهٖاس سے
- مَنْجو
- كَانَہو
- مِنْكُمْتم میں سے
- يُؤْمِنُایمان رکھتا
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَاور
- لْيَوْمِ الْاٰخِرِیوم آخرت پر
- ذٰلِكُمْیہی
- اَزْكٰىزیادہ ستھرا
- لَكُمْتمہارے لیے
- وَاَطْهَرُاور زیادہ پاکیزہ
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- وَاَنْتُمْاور تم
- لَا تَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
153: بعض مرتبہ طلاق اور اس کی عدت گذرنے کے بعد میاں بیوی کو سبق مل جاتا اور وہ از سر نو نئی زندگی شروع کرنے کے لیے آپس میں دوبارہ نکاح کرنا چاہتے تھے، چونکہ طلاقیں تین نہیں ہوئی ہوتی تھیں، اس لیے شرعاً نیا نکاح جائز بھی تھا اور عورت بھی اس پر راضی ہوتی تھی، لیکن عورت کے میکے والے خود ساختہ غیرت کی بنا پر اسے اپنے پہلے شوہر سے نکاح کرنے سے روکتے تھے۔ یہ آیت اس غلط رسم کو ناجائز قرار دے رہی ہے۔