Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 39
وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ
وَالْقَمَرَ : اور چاند قَدَّرْنٰهُ : ہم نے مقرر کیں اس کو مَنَازِلَ : منزلیں حَتّٰى : یہاں تک کہ عَادَ : ہوجاتا ہے كَالْعُرْجُوْنِ : کھجور کی شاخ کی طرح الْقَدِيْمِ : پرانی
اور چاند کی بھی ہم نے منزلیں مقرر کردیں یہاں تک کہ (گھٹتے گھٹتے) کھجور کی پرانی شاخ کی طرح ہوجاتا ہے
39، والقمرقدرناہ، ہم نے ان کے لیے مقدر کردی ہیں ۔ ابن کثیر نافع اہل بصرہ کے نزدیک المقمر میں رفع کے ساتھ ہے۔ ، وآیۃ لھم الیل والشمس والقمر، دوسرے حضرات نے نصب کے ساتھ پڑھا ہے۔ ، قدرناہ، چاند کی منازل مقررکردی ہے۔ ، منازل ، مسورۃ یونس میں ان منازل کے نام مذکور ہیں ۔ جب سورج تمام منزلیں طے کرلیتا ہے تو ایک ٹکیہ بن جاتی ہے۔ ، حتی عاد کالعرجون القدیم،
Top