Kashf-ur-Rahman - Yaseen : 32
وَ اِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۠   ۧ
وَاِنْ : اور نہیں كُلٌّ : سب لَّمَّا : مگر جَمِيْعٌ : سب کے سب لَّدَيْنَا : ہمارے روبرو مُحْضَرُوْنَ : حاضر کیے جائیں گے
اور ان سب میں کوئی ایسا نہیں جو اجتماعی طور ہمارے روبرو حاضر نہ کیا جائے۔
(32) اور ان سب میں کوئی ایسا نہیں جو اجتماعی طور پر ہمارے روبرو حاضر نہ کیا جائے۔ یعنی تمام خلائق حشر میں ہمارے روبرو حاضر کئے جائیں گے اور سب اکٹھے ہو کر پیش کئے جائیں گے۔ اجتماعی طور پر مجرمانہ حیثیت سے گرفتار ہو کر ہمارے روبرو حاضر ہوں گے یعنی گناہگاروں کی کیفیت یہ ہوگی احضار کا مطلب یہی ہے کہ گرفتار ہو کر پیش ہوں۔ شاہ صاحب (رح) نے اسی رعایت سے ترجمہ یوں کیا ہے اور حاضر کئے جائیں گے ہمارے پاس پکڑے۔
Top