Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 114
قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَ اٰخِرِنَا وَ اٰیَةً مِّنْكَ١ۚ وَ ارْزُقْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
قَالَ : کہا عِيْسَى : عیسیٰ ابْنُ مَرْيَمَ : ابن مریم اللّٰهُمَّ : اے اللہ رَبَّنَآ : ہمارے رب اَنْزِلْ : اتار عَلَيْنَا : ہم پر مَآئِدَةً : خوان مِّنَ : سے السَّمَآءِ : آسمان تَكُوْنُ : ہو لَنَا : ہمارے لیے عِيْدًا : عید لِّاَوَّلِنَا : ہمارے پہلوں کے لیے وَاٰخِرِنَا : اور ہمارے پچھلے وَاٰيَةً : اور نشان مِّنْكَ : تجھ سے وَارْزُقْنَا : اور ہمیں روزی دے وَاَنْتَ : اور تو خَيْرُ : بہتر الرّٰزِقِيْنَ : روزی دینے والا
اس پر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) بن مریم نے دعا کی کہ اے اللہ اے ہمارے پروردگار ہم پر آسمان سے ایک کھانے کا خوان نازل فرما کہ وہ خوان ہمارے پہلوں اور ہمارے بعد والوں کے لئے سب کے لئے خوشی کی بات قرار پائے اور تیری قدرت کا یہ مائدہ ایک نشان ہوجائے اور ہم کو روزی عطا فرما تو ہی سب سے بہترین روزی دینے والا ہے۔
-114 اس پر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم نے یوں دعا کی اے ہمارے معبود اے ہمارے پروردگار ہم پر آسمان سے کھانے کا بھرا ہوا ایک خوان نازل فرماتا کہ وہ خوان ہمارے موجودہ اور ہمارے بعد کے آنے والوں کے لئے خوشی کا دن ہوجائے … یعنی وہ ہمارے اگلوں پچھلوں کے لئے عید کا دن مقرر ہوجائے اور آپ کی قدرت کاملہ کا یہ مائدہ ایک نشان ہوجائے اور ہم کو روزی اور روزی پر توفیق شکر عطا فرما اور تو ہی سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔
Top