Madarik-ut-Tanzil - Al-Kahf : 4
وَّ یُنْذِرَ الَّذِیْنَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًاۗ
وَّيُنْذِرَ : اور وہ ڈرائے الَّذِيْنَ قَالُوا : وہ جن لوگوں نے کہا اتَّخَذَ : اللہ نے بنا لیا ہے اللّٰهُ : اللہ وَلَدًا : بیٹا
اور ان لوگوں کو بھی ڈرائے جو کہتے ہیں کہ خدا نے (کسی کو) بیٹا بنا لیا ہے۔
4: وَّ یُنْذِرَ الَّذِیْنَ قَالُوْا اتَّخَذَ اللّٰہُ وَلَدًا (اور وہ ڈرائے ان لوگوں کو جنہوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے بیٹا بنا لیا ہے) یہاں ان لوگوں کو ذکر کردیا جن کو ڈرایا گیا ہے منذربہٖ کا ذکر نہیں کیا۔ پہلے مقام میں اس کا عکس ہے۔ اس لئے کہ پہلے تذکرہ ہوچکا اب دوبارہ ضرورت نہیں۔
Top