Tafseer-e-Majidi - Al-Baqara : 202
اُولٰٓئِكَ لَهُمْ نَصِیْبٌ مِّمَّا كَسَبُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ سَرِیْعُ الْحِسَابِ
اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ لَهُمْ : ان کے لیے نَصِيْبٌ : حصہ مِّمَّا : اس سے جو كَسَبُوْا : انہوں نے کمایا وَاللّٰهُ : اور اللہ سَرِيْعُ : جلد الْحِسَابِ : حساب لینے والا
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں،747 ۔ حصہ مل کر رہے گا، بہ عوض اس کے کہ جو انہوں نے عمل کر رکھا ہے اور اللہ حساب بہت جلد لے لے گا،748 ۔
747 (دونوں جہانوں میں۔ اور جو گمراہ قوموں کی طرح بےبہرہ نہ رہیں گے) 748 (اور یوم حساب خود ہر لمحہ قریب آتا جارہا ہے، بس اس سے غفلت ہرگز مقتضائے عقل و دانش نہیں مماکسبوا میں من سبیبہ ہے۔ اے من اجل ما کسبوا (بحر) من اجلہ (بیضاوی) (آیت) ” سریع الحساب “۔ اس جیسے قدرت کاملہ کے مالک کو حساب کرتے یا بندوں کو ان کے اعمال کی جزا دیتے دیر ہی کیا لگ سکتی ہے۔ اے سریع المجازاۃ للعباد باعمالھم (قرطبی) جاہلی قوموں نے اس وصف خاص میں بھی اپنے دیوی دیوتاؤں کے باب میں بڑی ٹھوکریں کھائیں ہیں۔
Top