Tafseer-e-Majidi - Al-Maaida : 73
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍ١ۘ وَ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّاۤ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ؕ وَ اِنْ لَّمْ یَنْتَهُوْا عَمَّا یَقُوْلُوْنَ لَیَمَسَّنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
لَقَدْ كَفَرَ : البتہ کافر ہوئے الَّذِيْنَ قَالُوْٓا : وہ لوگ جنہوں نے کہا اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ ثَالِثُ : تین کا ثَلٰثَةٍ : تیسرا (ایک) وَمَا : اور نہیں مِنْ : کوئی اِلٰهٍ : معبود اِلَّآ : سوائے اِلٰهٌ : معبود وَّاحِدٌ : واحد وَاِنْ : اور اگر لَّمْ يَنْتَھُوْا : وہ باز نہ آئے عَمَّا : اس سے جو يَقُوْلُوْنَ : وہ کہتے ہیں لَيَمَسَّنَّ : ضرور پہنچے گا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جنہوں نے کفر کیا مِنْهُمْ : ان سے عَذَابٌ : عذاب اَلِيْمٌ : دردناک
یقیناً وہ (بھی) کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ خدا تین میں سے تیسرا ہے،248 ۔ حالانکہ کوئی معبود نہیں بجز ایک معبود کے،249 ۔ اور اگر یہ لوگ اپنے (ان) اقوال سے باز نہ آئے تو ان میں سے جو لوگ کافر رہیں گے ان پر عذاب درد ناک واقع ہو کر رہے گا،250 ۔
248 ۔ موجودہ مسیحیوں کے کافر بلکہ مشرک ہونے پر یہ صاف نصوص موجود ہیں۔ مسیحیوں کا عقیدہ ہے کہ باپ، بیٹا، روح القدس، یہ تین اقنوم (اصل) منفردا بھی خدا ہیں۔ اور مجتمعا بھی، تینوں الگ الگ بھی خدا ہیں اور تینوں مل کر بھی۔ 249 ۔ (جو نہ اقنوموں میں تقسیم ہے نہ اور کسی طرح) (آیت) ” من الہ “۔ میں من۔ زائد کلیت یا استغراق کے لیے ہے۔ اور آیت کے معنی ہیں کہ سرے سے ایسے معبود کا کوئی وجود ہی نہیں، جو صفت وحدانیت سے متصف نہ ہو، من مزیدۃ اللاستغراق (بیضاوی) والمعنی وما الہ قط فی الوجود الا الہ موصوف بالوحدانیۃ لا ثانی لہ (کشاف) اکد ذلک بزیادۃ من الاستغراقیۃ (بحر) 250 ۔ (آخرت میں انکے کفر صریح کے پاداش میں) عمایقولون “۔ یعنی تثلیث کے اس مشرکانہ قول و عقیدہ سے ای یکفوا عن القول بالتثلیث (قرطبی) (آیت) ” الذین کفروا منھم “۔ یعنی ان میں سے جو لوگ کافر رہ جائیں گے اس کے بعد بھی کہ ان کے عقائد کی گمرہی ان پر پوری واضح ہوچکی۔ ای الذین اقاموا علی ھذا الدین (کبیر۔ عن الزجاج) الذین بقوامنھم علی الکفر (بیضاوی) (آیت) ” منہم “۔ من۔ تبعیضیہ ہے۔ علم الہی میں یہ بات تھی کہ انمیں سے بہت سے لوگ اپنے اس مشرکانہ عقیدہ سے باز آجائیں گے اور ایمان لے آئیں گے۔ ایسے لوگ اپنے اس مشرکانہ عقیدہ سے باز آجائیں گے اور ایمان لے آئیں گے، ایسے لوگ اس وعید سے خار ج ہیں۔ خص الذین کفروا بعلمہ ان بعضہ یومنون (معالم)
Top