Tafseer-e-Majidi - Al-Maaida : 86
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ۠   ۧ
وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا وَكَذَّبُوْا : اور جھٹلایا بِاٰيٰتِنَآ : ہماری آیات اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ اَصْحٰبُ : ساتھی (والے) الْجَحِيْمِ : دوزخ
اور جو لوگ کفر کرتے اور ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے رہے تو وہی دوزخ والے ہیں،274 ۔
274 ۔ (آیت) ” اولئک “ کے حصر سے یہ ظاہر ہوگیا کہ اصحاب جحیم یعنی دوزخ میں مستقل رہنے والے کافر ہی ہوں گے نہ کہ غیر کافر یا فاسق مسلم۔ یفید الحصرای اولئک اصحاب الجحیم لا غیرھم فھذا یقتضی تخصیص ھذا الدوام بالکفار (کبیر)
Top