Mutaliya-e-Quran - Al-Kahf : 61
فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَیْنِهِمَا نَسِیَا حُوْتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِیْلَهٗ فِی الْبَحْرِ سَرَبًا
فَلَمَّا : پھر جب بَلَغَا : وہ دونوں پہنچے مَجْمَعَ : ملنے کا مقام بَيْنِهِمَا : دونوں کے درمیان نَسِيَا : وہ بھول گئے حُوْتَهُمَا : اپنی مچھلی فَاتَّخَذَ : تو اس نے بنا لیا سَبِيْلَهٗ : اپنا راستہ فِي الْبَحْرِ : دریا میں سَرَبًا : سرنگ کی طرح
پس جب وہ ان کے سنگم پر پہنچے تو اپنی مچھلی سے غافل ہو گئے اور وہ نکل کر اس طرح دریا میں چلی گئی جیسے کہ کوئی سرنگ لگی ہو
[فَلَمَا : پھر جب ] [بَلَغَا : وہ دونوں پہنچے ] [مَجْمَعَ بَيْنِهِمَا : ان دونوں (سمندروں) کے درمیان ملنے کی جگہ ] [نَسِيَا : تو وہ دونوں بھول گئے ] [حُوْتَهُمَا : اپنی مچھلی کو ] [فَاتَّخَذَ : تو اس نے بنایا ] [سَبِيْلَهٗ : اپنا راستہ ] [فِي الْبَحْرِ : سمندر میں ] [سَرَبًا : نشیب میں گھستے ہوئے ] (آیت۔ 61) ۔ مَجْمَعَ مضاف ہے بَیْنِھِمَا کا اور ظرف ہونے کی وجہ سے حالت نصب میں ہے۔ سَرَبًا حال ہے۔
Top