Urwatul-Wusqaa - Yaseen : 32
وَ اِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۠   ۧ
وَاِنْ : اور نہیں كُلٌّ : سب لَّمَّا : مگر جَمِيْعٌ : سب کے سب لَّدَيْنَا : ہمارے روبرو مُحْضَرُوْنَ : حاضر کیے جائیں گے
اور یہ لوگ بھی سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کیے جائیں گے
یہ لوگ بھی ایک روز ہمارے سامنے حاضر ہوں گے جن کو اٹھائے جانے پر یقین ہی نہیں ہے : 32۔ اس دنیا سے رخصت ہونے والوں کو خواہ وہ آج سے ہزاروں سال پہلے کے لوگ ہوں یا ہم خود ہوں یا ہمارے بعد ہزاروں سالوں میں پیدا ہونے والے جتنے بھی آئیں گے اور جب تک قیامت کبری آ نہیں جاتی اس وقت تک سب کے سب لوگوں کو ایک ہی اللہ رب ذوالجلال والاکرام کے سامنے حاضر کردیا جائے گا خواہ ان کو دوبارہ جی اٹھنے پر یقین ہی نہ ہو اور خواہ یہ بار بار زندہ کرنے والے اور مارنے والے ہوں ۔ لوگوں کے تخیل کا مسئلہ اپنا اپنا ہے اور قانون الہی کا اعلان ایک اور صرف ایک ہے کہ تم مردہ تھے اور تم کو زندہ کیا اور پھر اس زندگی کے بعد تم کو مرنا ہے اور اس کے بعد تم سب کی حاضری ایک ہی بار اللہ رب ذوالجلال والاکرام کے سامنے ہوگی اور وہ اتنی ہی یقینی ہے جتنی کہ تمہاری زندگی ۔
Top