76. Al-Insaanالانسان
Man · Medinan · 31 ayahs · 2 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ یَكُنْ شَیْئًا مَّذْكُوْرًا﴿1﴾
- هَلْ اَتٰىکیا آیا ہے
- عَلَي الْاِنْسَانِانسان پر
- حِيْنٌایک وقت
- مِّنَ الدَّهْرِزمانے میں سے
- لَمْ يَكُنْنہ تھا
- شَيْئًاکوئی چیز
- مَّذْكُوْرًاقابل ذکر
کیا انسان پر لا متناہی زمانے کا ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب وہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا؟اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍ١ۖۗ نَّبْتَلِیْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا﴿2﴾
- اِنَّابیشک ہم نے
- خَلَقْنَا الْاِنْسَانَپیدا کیا ہم نے انسان کو
- مِنْ نُّطْفَةٍایک نطفے سے
- اَمْشَاجٍ ڰملے ہوئے۔ مخلوط
- نَّبْتَلِيْهِکہ ہم آزمائیں اس کو۔ آزمائش کریں اس کی
- فَجَعَلْنٰهُتو بنایا ہم نے اس کو
- سَمِيْعًۢاسننے والا
- بَصِيْرًادیکھنے والا
ہم نے انسان کو ایک مخلوط نطفے سے پیدا کیا تاکہ اس کا امتحان لیں اور اِس غرض کے لیے ہم نے اسے سننے اور دیکھنے والا بنایااِنَّا هَدَیْنٰهُ السَّبِیْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّ اِمَّا كَفُوْرًا﴿3﴾
- اِنَّابیشک ہم نے
- هَدَيْنٰهُراہ دکھائی ہم نے اس کو۔ ہدایت دی ہم نے اس کو
- السَّبِيْلَراستے کی
- اِمَّا شَاكِرًاخواہ شکر گزار ہو
- وَّاِمَّا كَفُوْرًااور خواہ ناشکرا ہو
ہم نے اسے راستہ دکھا دیا، خواہ شکر کرنے والا بنے یا کفر کرنے والااِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا﴿4﴾
- اِنَّآبیشک ہم نے
- اَعْتَدْنَاتیار کیا ہم نے
- لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
- سَلٰسِلَا۟زنجیروں کو
- وَاَغْلٰلًااور طوق کو
- وَّسَعِيْرًااور بھڑکتی آگ کو
کفر کرنے والوں کے لیے ہم نے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہےاِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًاۚ﴿5﴾
- اِنَّ الْاَبْرَارَبیشک نیک لوگ
- يَشْرَبُوْنَپیئیں گے
- مِنْ كَاْسٍایک ساغر سے
- كَانَ مِزَاجُهَاہے اس کی آمیزش
- كَافُوْرًاکافور سے
نیک لوگ (جنت میں) شراب کے ایسے ساغر پئیں گے جن میں آب کافور کی آمیزش ہوگیعَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ یُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِیْرًا﴿6﴾
- عَيْنًاایک چشمہ ہے
- يَّشْرَبُپیئیں گے
- بِهَااس سے
- عِبَادُ اللّٰهِاللہ کے بندے
- يُفَجِّرُوْنَهَاپھاڑ لے جائیں گے اس کو
- تَفْجِيْرًاپھاڑ لے جانا
یہ ایک بہتا چشمہ ہوگا جس کے پانی کے ساتھ اللہ کے بندے شراب پئیں گے اور جہاں چاہیں گے بسہولت اس کی شاخیں لیں گےیُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَ یَخَافُوْنَ یَوْمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسْتَطِیْرًا﴿7﴾
- يُوْفُوْنَوہ پوری کرتے ہیں
- بِالنَّذْرِنذر۔ منت
- وَيَخَافُوْنَاور وہ ڈرتے ہیں
- يَوْمًاایک دن سے
- كَانَ شَرُّهٗہے اس کی آفت۔ اس کا شر
- مُسْتَطِيْرًاپھیل جانے والا
یہ وہ لوگ ہونگے جو (دنیا میں) نذر پوری کرتے ہیں، اور اُس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگیوَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا﴿8﴾
- وَيُطْعِمُوْنَاور وہ کھلاتے ہیں
- الطَّعَامَکھانا
- عَلٰي حُبِّهٖاس کی محبت میں
- مِسْكِيْنًامسکین کو
- وَّيَتِيْمًااور یتیم کو
- وَّاَسِيْرًااور قیدی کو
اور اللہ کی محبت میں مسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیںاِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا﴿9﴾
- اِنَّمَابیشک
- نُطْعِمُكُمْہم کھلاتے ہیں تم کو
- لِوَجْهِ اللّٰهِاللہ کی ذات کے لیے
- لَا نُرِيْدُنہیں ہم چاہتے
- مِنْكُمْتم سے
- جَزَآءًکوئی بدلہ
- وَّلَا شُكُوْرًااور نہ شکریہ
(اور اُن سے کہتے ہیں کہ) ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کھلا رہے ہیں، ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہاِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًا﴿10﴾
- اِنَّابیشک ہم
- نَخَافُہم ڈرتے ہیں
- مِنْ رَّبِّنَااپنے رب سے
- يَوْمًااس دن سے
- عَبُوْسًامنہ بنانے والا ہوگا
- قَمْطَرِيْرًاتیوری چڑھانے والا ہوگا
ہمیں تو اپنے رب سے اُس دن کے عذاب کا خوف لاحق ہے جو سخت مصیبت کا انتہائی طویل دن ہوگافَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّ سُرُوْرًاۚ﴿11﴾
- فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُپس بچالے گا ان کو اللہ
- شَرَّشر سے۔ تکلیف سے
- ذٰلِكَ الْيَوْمِاس دن کے
- وَلَقّٰىهُمْاور عطا کرے گا ان کو
- نَضْرَةًتازگی
- وَّسُرُوْرًااور خوشی
پس اللہ تعالیٰ انہیں اُس دن کے شر سے بچا لے گا اور انہیں تازگی اور سرور بخشے گاوَ جَزٰىهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًاۙ﴿12﴾
- وَجَزٰىهُمْاور جزا دے گا ان کو
- بِمَا صَبَرُوْابوجہ اس کے جو انہوں نے صبر کیا
- جَنَّةًجنت
- وَّحَرِيْرًااور ریشم کی شکل میں
اور اُن کے صبر کے بدلے میں اُنہیں جنت اور ریشمی لباس عطا کریگامُّتَّكِئِیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۚ لَا یَرَوْنَ فِیْهَا شَمْسًا وَّ لَا زَمْهَرِیْرًاۚ﴿13﴾
- مُّتَّكِِٕيْنَ فِيْهَااس میں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
- عَلَي الْاَرَآئِكِ ۚتختوں پر۔ مسندوں پر
- لَانہ
- يَرَوْنَوہ دیکھیں گے
- فِيْهَا شَمْسًااس میں دھوپ
- وَّلَا زَمْهَرِيْرًااور نہ جاڑا۔ ٹھنڈک
وہاں وہ اونچی مسندوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہونگے نہ اُنہیں دھوپ کی گرمی ستائے گی نہ جاڑے کی ٹھروَ دَانِیَةً عَلَیْهِمْ ظِلٰلُهَا وَ ذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِیْلًا﴿14﴾
- وَدَانِيَةًاور جھکے ہوئے ہوں گے
- عَلَيْهِمْان پر
- ظِلٰلُهَااس کے سائے
- وَذُلِّلَتْاور نزدیک کئے گئے
- قُطُوْفُهَااس کے پھل
- تَذْلِيْلًاجھکے ہوئے
جنت کی چھاؤں ان پر جھکی ہوئی سایہ کر رہی ہوگی، اور اُس کے پھل ہر وقت ان کے بس میں ہوں گے (کہ جس طرح چاہیں انہیں توڑ لیں)وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَؔوَارِیْرَاۡۙ﴿15﴾
- وَيُطَافُاور پھرائے جائیں گے
- عَلَيْهِمْان پر
- بِاٰنِيَةٍبرتنوں میں
- مِّنْ فِضَّةٍچاندی کے
- وَّاَكْوَابٍاور پیالے
- كَانَتْہوں گے
- قَوَا۩رِيْرَا۟شیشے کے
اُن کے آگے چاندی کے برتن اور شیشے کے پیالے گردش کرائے جا رہے ہونگےقَؔوَارِیْرَاۡ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِیْرًا﴿16﴾
- قَوَا۩رِيْرَا۟شیشے کے
- مِنْ فِضَّةٍچاندی میں سے
- قَدَّرُوْهَااندازے سے بھرا ہوگا ان کو
- تَقْدِيْرًااندازے کے ساتھ
شیشے بھی وہ جو چاندی کی قسم کے ہونگے، اور ان کو (منتظمین جنت نے) ٹھیک اندازے کے مطابق بھرا ہوگاوَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًاۚ﴿17﴾
- وَيُسْقَوْنَاور وہ پلائے جائیں گے
- فِيْهَااس میں
- كَاْسًاایک جام
- كَانَ مِزَاجُهَاہوگی اس میں آمیزش۔ ملاوٹ
- زَنْجَبِيْلًازنجیل کی۔ سونٹھ کی
ان کو وہاں ایسی شراب کے جام پلائے جائیں گے جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگیعَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰى سَلْسَبِیْلًا﴿18﴾
- عَيْنًاایک چشمہ ہوگا
- فِيْهَااس میں
- تُسَمّٰىنام رکھا جائے گا۔ نام دیا گیا ہے وہ
- سَلْسَبِيْلًاسلسبیل
یہ جنت کا ایک چشمہ ہوگا جسے سلسبیل کہا جاتا ہےوَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ١ۚ اِذَا رَاَیْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا﴿19﴾
- وَيَطُوْفُاور گھومیں گے
- عَلَيْهِمْان پر
- وِلْدَانٌلڑکے
- مُّخَلَّدُوْنَ ۚہمیشہ لڑکے رہنے والے
- اِذَا رَاَيْتَهُمْجب تم دیکھو گے ان کو
- حَسِبْتَهُمْتم سمجھو گے ان کو
- لُؤْلُؤًاموتی ہیں
- مَّنْثُوْرًابکھرے ہوئے
ان کی خدمت کے لیے ایسے لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے تم انہیں دیکھو تو سمجھو کہ موتی ہیں جو بکھیر دیے گئے ہیںوَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّ مُلْكًا كَبِیْرًا﴿20﴾
- وَاِذَا رَاَيْتَاور جب تم دیکھو گے
- ثَمَّ رَاَيْتَاس جگہ تم دیکھو گے
- نَعِيْمًانعمتیں
- وَّمُلْكًا كَبِيْرًااور بہت بڑی بادشاہت
وہاں جدھر بھی تم نگاہ ڈالو گے نعمتیں ہی نعمتیں اور ایک بڑی سلطنت کا سر و سامان تمہیں نظر آئے گاعٰلِیَهُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّ اِسْتَبْرَقٌ١٘ وَّ حُلُّوْۤا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ١ۚ وَ سَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُوْرًا﴿21﴾
- عٰلِيَهُمْاوپر ان کے
- ثِيَابُکپڑے ہوں گے
- سُنْدُسٍباریک ریشم کے
- خُضْرٌسبز
- وَّاِسْتَبْرَقٌ ۡاور موٹے ریشم کے
- وَّحُلُّوْٓااور وہ پہنائے جائیں گے
- اَسَاوِرَکنگن
- مِنْ فِضَّةٍ ۚچاندی سے
- وَسَقٰىهُمْاور پلائے گا ان کو
- رَبُّهُمْان کا رب
- شَرَابًا طَهُوْرًاپاکیزہ شراب
اُن کے اوپر باریک ریشم کے سبز لباس اور اطلس و دیبا کے کپڑے ہوں گے، ان کو چاندی کے کنگن پہنا ئے جائیں گے، اور ان کا رب ان کو نہایت پاکیزہ شراب پلائے گااِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠ع﴿22﴾
- اِنَّ هٰذَابیشک یہ
- كَانَ لَكُمْہے تمہارے لیے
- جَزَآءًبدلہ
- وَّكَانَاور ہے
- سَعْيُكُمْتمہاری کوشش
- مَّشْكُوْرًاقابل قدر
یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کارگزاری قابل قدر ٹھیری ہےاِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًاۚ﴿23﴾
- اِنَّابیشک ہم نے
- نَحْنُہم نے
- نَزَّلْنَانازل کیا ہم نے
- عَلَيْكَآپ پر
- الْقُرْاٰنَقرآن
- تَنْزِيْلًاآہستہ آہستہ نازل کرنا
اے نبیؐ، ہم نے ہی تم پر یہ قرآن تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا ہےفَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًاۚ﴿24﴾
- فَاصْبِرْپس صبر کرو
- لِحُكْمِ رَبِّكَاپنے رب کے حکم پر
- وَلَا تُطِعْاور نہ تم اطاعت کرو
- مِنْهُمْان میں سے
- اٰثِمًاکسی گناہ گار کی
- اَوْ كَفُوْرًایا ناشکرے کی
لہٰذا تم اپنے رب کے حکم پر صبر کرو، اور اِن میں سے کسی بد عمل یا منکر حق کی بات نہ مانووَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًاۖۚ﴿25﴾
- وَاذْكُرِ اسْمَاور یاد کرو نام
- رَبِّكَاپنے رب کا
- بُكْرَةًصبح
- وَّاَصِيْلًااور شام
اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرووَ مِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَ سَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا﴿26﴾
- وَمِنَ الَّيْلِاور رات کے اوقات میں
- فَاسْجُدْسجدہ کرو
- لَهٗاس کے لیے
- وَسَبِّحْهُاور تسبیح کرو اس کی
- لَيْلًا طَوِيْلًاطویل رات
رات کو بھی اس کے حضور سجدہ ریز ہو، اور رات کے طویل اوقات میں اُس کی تسبیح کرتے رہواِنَّ هٰۤؤُلَآءِ یُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَ یَذَرُوْنَ وَرَآءَهُمْ یَوْمًا ثَقِیْلًا﴿27﴾
- اِنَّ هٰٓؤُلَآءِبیشک یہ لوگ تو
- يُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَمحبت رکھتے ہیں جلد ملنے والی سے (دنیا)
- وَيَذَرُوْنَاور چھوڑ دیتے ہیں
- وَرَآءَهُمْاپنے آگے
- يَوْمًا ثَقِيْلًابھاری دن۔ بوجھل دن
یہ لوگ تو جلدی حاصل ہونے والی چیز (دنیا) سے محبت رکھتے ہیں اور آگے جو بھاری دن آنے والا ہے اسے نظر انداز کر دیتے ہیںنَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَ شَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْ١ۚ وَ اِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا﴿28﴾
- نَحْنُہم نے ہی
- خَلَقْنٰهُمْپیدا کیا ہم نے ان کو
- وَشَدَدْنَآاور ہم نے مضبوط کیے
- اَسْرَهُمْ ۚان کے بندھن
- وَاِذَااور جب
- شِئْنَاچاہیں ہم
- بَدَّلْنَآبدل دیں ہم
- اَمْثَالَهُمْان کی شکلوں کو۔ ان کی مثالوں کو
- تَبْدِيْلًابدل دینا
ہم نے ہی اِن کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں، اور ہم جب چاہیں اِن کی شکلوں کو بدل کر رکھ دیںاِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا﴿29﴾
- اِنَّ هٰذِهٖبیشک یہ
- تَذْكِرَةٌ ۚایک یاد دہانی ہے
- فَمَنْ شَآءَتو جو کوئی چاہے
- اتَّخَذَبنا لے
- اِلٰى رَبِّهٖاپنے رب کی طرف
- سَبِيْلًاراستہ
یہ ایک نصیحت ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لےوَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۗۖ﴿30﴾
- وَمَا تَشَآءُوْنَاور نہیں تم چاہ سکتے
- اِلَّآمگر
- اَنْ يَّشَآءَ اللّٰهُ ۭیہ کہ چاہے اللہ
- اِنَّ اللّٰهَکیونکہ اللہ
- كَانَہے
- عَلِيْمًاعلم والا
- حَكِيْمًاحکمت والا
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ نہ چاہے یقیناً اللہ بڑا علیم و حکیم ہےیُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ وَ الظّٰلِمِیْنَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ع﴿31﴾
- يُّدْخِلُداخل کرے گا
- مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہے گا
- فِيْ رَحْمَتِهٖ ۭاپنی رحمت میں
- وَالظّٰلِمِيْنَاور ظالم لوگ
- اَعَدَّ لَهُمْاس نے تیار کیا ان کے لیے
- عَذَابًا اَلِيْمًاعذاب دردناک
اپنی رحمت میں جس کو چاہتا ہے داخل کرتا ہے، اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے