Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 61

  1. ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ وَ اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ﴿61﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. بِاَنَّاس لیے کہ
    3. اللّٰهَاللہ
    4. يُوْلِجُداخل کرتا ہے
    5. الَّيْلَرات
    6. فِي النَّهَارِدن میں
    7. وَيُوْلِجُاور داخل کرتا ہے
    8. النَّهَارَدن
    9. فِي الَّيْلِرات میں
    10. وَاَنَّاور یہ کہ
    11. اللّٰهَاللہ
    12. سَمِيْعٌسننے والا
    13. بَصِيْرٌدیکھنے والا
Translation · Aasan Quran
یہ اس لیے کہ اللہ (کی قدرت اتنی بڑی ہے کہ وہ) رات کو دن میں داخل کردیتا اور دن کو رات میں داخل کردیتا ہے۔ (29) اور اس لیے کہ اللہ ہر بات سنتا، ہر چیز دیکھتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
29: یعنی ایک موسم میں جو دن کا وقت تھا، دوسرے موسم میں اللہ تعالیٰ نے اسے رات بنادیا، اور ایک موسم میں جو رات کا وقت تھا، اسے دوسرے موسم میں دن بنادیا۔ چاند سورج کی گردش کا یہ نظام اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت سے اس طرح بنایا ہے کہ اس میں ذرہ برابر فرق نہیں آتا۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت کے بیشمار مظاہر میں سے یہاں خاص طور پر اس کو شاید اس لیے ذکر کیا گیا ہو کہ یہاں مظلوم کی مدد فرمانے کا ذکر ہے، اور جس طرح رات دن کے اوقات بدلتے رہتے ہیں، اسی طرح جو کبھی مظلوم تھا، اللہ تعالیٰ اس کی مدد کر کے اسے فتح دلا دیتے ہیں، اور جو ظالم اور بالا دست تھا، اسے نیچا دکھا دیتے ہیں۔