Al-Quran-al-Kareem - Ar-Rahmaan : 4
عَلَّمَهُ الْبَیَانَ
عَلَّمَهُ : سکھایا اس کو الْبَيَانَ : بولنا
اسے بات کرنا سکھایا۔
عَلَّمَہُ الْبَیَانَ : سکھانے میں بہت سی چیزیں شامل ہیں ، یعنی اس میں بیان کی صلاحیت رکھتی ، اسے اپنے مطلب کے اظہار کے لیے مختلف زبانوں کے الفاظ وضع کرنے اور ان کے استعمال کا سلیقہ بخشا ، جس سے ہزاروں زبانیں وجود میں آئیں اور اسے قدرت دی کہ اپنا ما فی الضمیر نہایت وضاحت اور حسن و خوبی کے ساتھ ادا کرسکے اور دوسروں کی بات سمجھ سکے۔ اپنی اس صفت کی بدولت وہ خیر و شر ، ہدایت و ضلالت ، ایمان و کفر اور دنیا و آخرت کی باتیں سمجھتا اور سمجھاتا اور اس کو کام میں لا کر فائدع اٹھاتا ہے۔ مزید دیکھئے سورة ٔ بقرہ کی آیت (31) (وَعَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآئَ کُلَّھَا) اور سورة ٔ روم کی آیت (22) (وَاخْتِـلَافُ اَلْسِنَتِکُمْ وَاَلْوَانِکُمْ ط) کی تفسیر۔ یہ جملہ بھی لفظ ”الرحمن“ کی خبر ہے اور فعل کی صورت میں آنے سے اس میں بھی پچھلے جملوں کی طرح تخصیص پیدا ہو رہی ہے۔
Top