Anwar-ul-Bayan - Al-Hashr : 20
لَا یَسْتَوِیْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ؕ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ
لَا يَسْتَوِيْٓ : برابر نہیں اَصْحٰبُ النَّارِ : دوزخ والے وَاَصْحٰبُ الْجَنَّةِ ۭ : اور جنت والے اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ : جنت والے هُمُ : وہی ہیں الْفَآئِزُوْنَ : مراد کو پہنچنے والے
برابر نہیں ہیں دوزخ والے اور جنت والے اہل جنت ہی کامیاب ہیں،
اصحاب الجنۃ اور اصحاب النار برابر نہیں ہیں : ﴿ لَا يَسْتَوِيْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ ﴾ (دوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں ہیں) میدان آخرت میں حاضر ہوں گے تو اہل جنت اپنے باغوں میں جائیں گے اور دوزخ والے اپنے ٹھکانوں میں پہنچ جائیں گے ان کو دائمی سزا ملے گی۔ آخر میں فرمایا ﴿ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآىِٕزُوْنَ۠0020﴾ (جنت والے ہی کامیاب ہوں گے) ۔ فاسقون فائزون کے مرتبہ کو کہاں پہنچ سکتے ہیں۔
Top