Anwar-ul-Bayan - Al-Hashr : 20
لَا یَسْتَوِیْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ؕ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ
لَا يَسْتَوِيْٓ : برابر نہیں اَصْحٰبُ النَّارِ : دوزخ والے وَاَصْحٰبُ الْجَنَّةِ ۭ : اور جنت والے اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ : جنت والے هُمُ : وہی ہیں الْفَآئِزُوْنَ : مراد کو پہنچنے والے
اہل دوزخ اور اہل بہشت برابر نہیں اہل بہشت تو کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔
(59:20) لا یستوی۔ لا نافیہ ہے یستوی صیغہ واحد مذکر غائب مضارع معروف استوا (افتعال) مصدر، برابر نہیں ہے۔ الفائزون : فائز کی جمع ۔ فوز (باب نصر) مصدر سے اسم فاعل جمع مذکر کامیابی حاصل کرنے والے۔ کامیاب۔
Top