Ashraf-ul-Hawashi - An-Nahl : 38
لَا یَسْتَوِیْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ؕ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ
لَا يَسْتَوِيْٓ : برابر نہیں اَصْحٰبُ النَّارِ : دوزخ والے وَاَصْحٰبُ الْجَنَّةِ ۭ : اور جنت والے اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ : جنت والے هُمُ : وہی ہیں الْفَآئِزُوْنَ : مراد کو پہنچنے والے
اہل جہنم اور اہل جنت دونوں باہم برابر نہیں ہیں جو اہل جنت ہیں وہی اپنے مقصد میں کامیاب ہیں۔
(20) اہل جہنم اور اہل جنت دونوں باہم برابر نہیں ہیں جو اہل جنت ہیں وہی اپنے مقصد میں کامیاب ہیں۔ یعنی متقی اہل ایمان اصحاب جنت ہیں اور یہ فاسق اور بےحکم اہل جہنم اور دوزخی ہیں۔ تو اے مسلمانو ! تم اصحاب جنت میں سے ہو تم ان کی طرح مت ہوجائو جو اصحاب نار ہیں امام شافعی (رح) نے جو استدلال عدم مساوات فی القصاص پر کیا ہے یہاں اس کی بحث نہیں ہے کتب حنفیہ میں اس کا جواب موجود ہے۔
Top