Al-Qurtubi - Al-Hashr : 20
لَا یَسْتَوِیْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ؕ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ
لَا يَسْتَوِيْٓ : برابر نہیں اَصْحٰبُ النَّارِ : دوزخ والے وَاَصْحٰبُ الْجَنَّةِ ۭ : اور جنت والے اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ : جنت والے هُمُ : وہی ہیں الْفَآئِزُوْنَ : مراد کو پہنچنے والے
اہل دوزخ اور اہل بہشت برابر نہیں اہل بہشت تو کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔
تفسیر ” یکساں نہیں ہوسکتے دوزخی اور اہل جنت، اہل جنت ہی تو کامیاب لوگ ہیں “۔ لا یستوی اصحاب النار و اصحب الجنتہ یعنی فضیلت اور رتبہ میں ایک جیسے نہیں۔ ……یعنی جنتی مقرب و مکرم ہیں۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : وہ آگ سے نجات پانے والے ہیں۔ سورة مائدہ آیت 100 میں ……۔ سورة سجدہ میں افمن……۔ اور سورة ص آیات 28 میں ………۔ کے ضمن میں کلام گزر چکی ہے۔ اس لئے اس کے دہرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔
Top