Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 9
وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ۙ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ عَظِیْمٌ
وَعَدَ : وعدہ کیا اللّٰهُ : اللہ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو لوگ ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : اچھے لَهُمْ : ان کے لیے مَّغْفِرَةٌ : بخشش وَّاَجْرٌ : اور اجر عَظِيْمٌ : بڑا
جو لوگ کہ ایمان لائے اور اچھے کام کرتے رہے، اللہ نے ان سے وعدہ کرلیا ہے کہ ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے،50 ۔
50 ۔ (آیت) ” وعداللہ “۔ آیت میں جان ڈال دینے والا لفظ یہی وعدۂ الہی ہے اہل ایمان کے لیے کس قدر شوق افزاء اور کس درجہ محرک عمل ! (آیت) ” اجرعظیم “۔ اللہ جس اجروصلہ کو ” عظیم “ کہے، کون بندہ اس کا اندازہ بھی کرسکتا ہے ؟
Top