Anwar-ul-Bayan - Al-Qasas : 59
وَ مَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرٰى حَتّٰى یَبْعَثَ فِیْۤ اُمِّهَا رَسُوْلًا یَّتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِنَا١ۚ وَ مَا كُنَّا مُهْلِكِی الْقُرٰۤى اِلَّا وَ اَهْلُهَا ظٰلِمُوْنَ
وَمَا كَانَ : اور نہیں ہے رَبُّكَ : تمہارا رب مُهْلِكَ : ہلاک کرنے والا الْقُرٰى : بستیاں حَتّٰى : جب تک يَبْعَثَ : بھیجدے فِيْٓ اُمِّهَا : اس کی بڑی بستی میں رَسُوْلًا : کوئی رسول يَّتْلُوْا : وہ پڑھے عَلَيْهِمْ : ان پر اٰيٰتِنَا : ہماری آیات وَمَا كُنَّا : اور ہم نہیں مُهْلِكِي : ہلاک کرنے والے الْقُرٰٓى : بستیاں اِلَّا : مگر (جب تک) وَاَهْلُهَا : اسکے رہنے والے ظٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
اور تمہارا پروردگار بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتا جب تک ان کے بڑے شہر میں پیغمبر نہ بھیج لے جو انکو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائے اور ہم بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتے مگر اس حالت میں کہ وہاں کے باشندے ظالم ہوں
(28:59) مہلک القری : مہلک اسم فاعل واحد مذکر منصوب بوجہ خبر کان ۔ مضاف۔ القری (جمع قریۃ) مضاف الیہ۔ مضاف مضاف الیہ مل کر کان کی خبر۔ یبعث مضارع واحد مذکر غائب منصوب بوجہ ان مقدرہ۔ حتی یبعث تاآنکہ وہ بھیجے۔ امھا۔ مضاف مجاف الیہ ھا ضمیر واحد مؤنث غائب القری کی طرف راجع ہے۔ ان بستیوں کی ماں۔ یعنی بڑی بستی۔ وما کنا مہلکی القری۔ اس جملہ کا عطف جملہ ما کان ربک مہلک القری پر ہے۔ کان سے کنا کی طرف التفات (غائب سے متکلم کی طرف) عظمت شان کے لئے ہے۔ مہلکی اسم فاعل جمع مذکر منصوب بوجہ خبر کنا اصل میں مہلکن تھا اضافت کہ وجہ سے ن گرگیا۔
Top