Anwar-ul-Bayan - Ash-Shura : 49
لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ؕ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ اِنَاثًا وَّ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّكُوْرَۙ
لِلّٰهِ : اللہ ہی کے لیے ہے مُلْكُ السَّمٰوٰتِ : بادشاہت آسمانوں کی وَالْاَرْضِ : اور زمین کی يَخْلُقُ : وہ پیدا کرتا ہے مَا يَشَآءُ : جو وہ چاہتا ہے يَهَبُ : عطا کرتا ہے لِمَنْ يَّشَآءُ : جس کے لیے چاہتا ہے اِنَاثًا : لڑکیاں وَّيَهَبُ : اور عطا کرتا ہے لِمَنْ يَّشَآءُ : جس کے لیے چاہتا ہے الذُّكُوْرَ : لڑکے
تمام بادشاہت خدا ہی کی ہے آسمانوں کی بھی اور زمین کی بھی وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے بخش دیتا ہے
(42:49) یھب : مضارع واحد مذکر غائب ھبۃ (باب فتح) مصدر وہ بخشتا ہے ، وہ دیتا ہے۔ وھب مادہ۔ الوھاب بہت عطا کرنے والا۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی میں سے ہے۔ یشاء مضارع واحد مذکر غائب مشیۃ (باب فتح) جس کو وہ چاہتا ہے۔ اناثا : انثی کی جمع عورتیں یہاں مراد بیٹیاں۔ ان ث مادہ۔ الذکور : ذکر کی جمع۔ مرد، یہاں مراد بیٹے۔ اصل میں انثی و ذکر عورت اور مرد کی شرمگاہوں کو کہتے ہیں ۔ پھر اس معنی کے لحاظ سے (مجازا) یہ دونوں نر اور مادہ پر بولے جاتے ہیں دونوں مفعول ہونے کی وجہ سے منصوب ہیں۔
Top