Anwar-ul-Bayan - An-Naba : 20
وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ
وَّسُيِّرَتِ الْجِبَالُ : اور چلا دیئے جائیں گے پہاڑ فَكَانَتْ : تو ہوں گے وہ سَرَابًا : سراب
اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے
(78:20) و سیرت الجبال فکانت سرابا : سیرت ماضی مجہول واحد مؤنث غائب تسییر (تفعیل) مصدر بمعنی چلانا۔ (س ی ر حروف مادہ) ۔ اور جب وہ پہاڑ چلائے جائیں گے (یعنی زمین سے اکھاڑ کر فضاء میں ذروں کی طرح پھیلا دئیے جائیں گے تو وہ سراب کی مانند (بےحقیقت) ہوجائیں گے کہ جسے آدمی پانی سمجھ کر آگے بڑھتا ہے جب قریب پہنچتا ہے تو وہاں کچھ بھی نہیں پاتا۔ سرابا بوجہ کانے کی خبر کے منصوب ہے۔
Top