Ashraf-ul-Hawashi - Al-Baqara : 53
وَ اِذْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
وَاِذْ : اور جب آتَيْنَا : ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتَابَ : کتاب وَ : اور الْفُرْقَانَ : جدا جدا کرنے والے احکام لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَهْتَدُوْنَ : ہدایت پالو
اور (یاد کرو) جب ہم نے موسیٰ ٰ کو کتاب توریت شریف) اور فیصلہ کرنے والی (شریعت جس نے حق کو باطل سے اور حلال کو حرام سے جد کریں اس لیے کہ تم راہ پاؤ5
5 الکتاب سے مراد وہ قوت ہے جو حق و باطل میں امتیاز کے لیے موسیٰ (علیہ السلام) کو عطا ہوئی تھی اگر واؤ کو زائدہ مان لیا جائے تو دونوں سے تورات مراد ہوگی اس میں چونکہ حلال و حرام کے مسائل نہایت تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں اس لیے اسے الفرقان کہا ہے۔ ( قرطبی۔ خازن )
Top