Tafseer-e-Mazhari - Al-Baqara : 53
وَ اِذْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ الْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
وَاِذْ : اور جب آتَيْنَا : ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتَابَ : کتاب وَ : اور الْفُرْقَانَ : جدا جدا کرنے والے احکام لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَهْتَدُوْنَ : ہدایت پالو
اور جب ہم نے موسیٰ کو کتاب اور معجزے عنایت کئے، تاکہ تم ہدایت حاصل کرو
وَ اِذْ اٰتَیْنَا مُوسٰی الْکِتَابَ وَالْفُرْقَانَ ( اور وہ وقت بھی یاد کرو جب ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت فرمائی اور قالون فیصل) الکتاب سے مراد توریت اور الفرقان سے مراد بھی بعض مفسرین کے قول پر توریت ہی ہے۔ توریت ہی کو حق تعالیٰ نے دو ناموں سے ذکر فرمایا ہے۔ کسائی نے کہا کہ الفرقان الکتاب کی نعت ہے اور واؤ زائد ہے الفرقان کے معنی ہیں حق اور باطل میں فرق کرنے والی۔ بعض نے کہا الفرقان سے مراد معجزات ہیں اور فرقان ( فرق کرنے والا) انہیں اس لیے کہا کہ معجزات اہل حق اور اہل باطل میں فرق کردیتے ہیں۔ بعض نے کہا الفرقان شریعت موسوی ہے جو حلال و حرام میں فرق کرنے والی تھی۔ لَعَلَّکُمْ تَھْتَدُوْنَ ( تاکہ تم ہدایت پاؤ) یعنی تاکہ تم کتاب میں تدبر اور تفکر کرنے سے ہدایت پاؤ۔
Top