Ashraf-ul-Hawashi - Al-Hajj : 48
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَمْلَیْتُ لَهَا وَ هِیَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ اَخَذْتُهَا١ۚ وَ اِلَیَّ الْمَصِیْرُ۠   ۧ
وَ كَاَيِّنْ : اور کتنی ہی مِّنْ قَرْيَةٍ : بستیاں اَمْلَيْتُ : میں نے ڈھیل کی لَهَا : ان کو وَهِىَ : اور وہ ظَالِمَةٌ : ظالم ثُمَّ : پھر اَخَذْتُهَا : میں نے پکڑا انہیں وَاِلَيَّ : اور میری طرف الْمَصِيْر : لوٹ کر آنا
اور بہت سی بستیوں کو میں نے (چند روز کی) مہلت دی (ان کو دنیا میں چین اڑانے دیا) پھر جب خوب غافل ہوگئے تو میں نے ان کو (ایک ہی ایکا) دھر پکڑا اور میرے ہی پاس سب کو4 لوٹ کر آنا ہے
4 ۔ یعنی کیا ڈھیل دینے سے وہ کہیں بھاگے ؟ کسی کو جلدی پکڑا جائے یا دیر سے۔ آخر پلٹ کر تو سب کو ہماری طرف ہی آنا ہے۔
Top