Ashraf-ul-Hawashi - An-Nisaa : 146
اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اَصْلَحُوْا وَ اعْتَصَمُوْا بِاللّٰهِ وَ اَخْلَصُوْا دِیْنَهُمْ لِلّٰهِ فَاُولٰٓئِكَ مَعَ الْمُؤْمِنِیْنَ١ؕ وَ سَوْفَ یُؤْتِ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ اَجْرًا عَظِیْمًا
اِلَّا : مگر الَّذِيْنَ تَابُوْا : جنہوں نے توبہ کی وَاَصْلَحُوْا : اور اصلاح کی وَاعْتَصَمُوْا : اور مضبوطی سے پکڑا بِاللّٰهِ : اللہ کو وَاَخْلَصُوْا : اور خالص کرلیا دِيْنَھُمْ : اپنا دین لِلّٰهِ : اللہ کے لیے فَاُولٰٓئِكَ : تو ایسے لوگ مَعَ الْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں کے ساتھ وَسَوْفَ : اور جلد يُؤْتِ اللّٰهُ : دے گا اللہ الْمُؤْمِنِيْنَ : مومن (جمع) اَجْرًا عَظِيْمًا : بڑا ثواب
مگر جنہوں نے کہ توبہ کی اور اپنے تئیں درست کرلیا (کفر اور نفاق چھوڑ کر ایمان پیدا اور اللہ تعالیٰ کو مضبوط تھاما (یعنی اللہ پر بھروسا کیا) اور خالص خدا کے لیے عمل کیا (نہ ریا اور دکھلانے کو) تو یہ لوگ (سچے) مسلمانوں کے ساتھ (بہشت میں) ہوں گے اور اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو بڑا ثواب دینے والا ہے۔
Top