Al-Qurtubi - An-Nisaa : 146
اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اَصْلَحُوْا وَ اعْتَصَمُوْا بِاللّٰهِ وَ اَخْلَصُوْا دِیْنَهُمْ لِلّٰهِ فَاُولٰٓئِكَ مَعَ الْمُؤْمِنِیْنَ١ؕ وَ سَوْفَ یُؤْتِ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ اَجْرًا عَظِیْمًا
اِلَّا : مگر الَّذِيْنَ تَابُوْا : جنہوں نے توبہ کی وَاَصْلَحُوْا : اور اصلاح کی وَاعْتَصَمُوْا : اور مضبوطی سے پکڑا بِاللّٰهِ : اللہ کو وَاَخْلَصُوْا : اور خالص کرلیا دِيْنَھُمْ : اپنا دین لِلّٰهِ : اللہ کے لیے فَاُولٰٓئِكَ : تو ایسے لوگ مَعَ الْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں کے ساتھ وَسَوْفَ : اور جلد يُؤْتِ اللّٰهُ : دے گا اللہ الْمُؤْمِنِيْنَ : مومن (جمع) اَجْرًا عَظِيْمًا : بڑا ثواب
ہاں جنہوں نے توبہ کی اور اپنی حالت کو درست کیا اور خدا (کی رسی) کو مضبوط پکڑا اور خاص خدا کے فرمان بردار ہوگئے تو ایسے لوگ مومنوں کے زمرے میں ہوں گے اور خدا عنقریب مومنوں کو بڑا ثواب دیگا
آیت نمبر : 146 یہ منافقین سے استثنا ہے، نفاق سے توبہ کی شرط میں سے یہ ہے کہ وہ اپنے قول اور فعل کی اصلاح کرے اور اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگے یعنی ذات باری تعالیٰ کو ملجا ومعاذ بنائے اور اپنے دین کو خالص اللہ تعالیٰ کے ملنے کی وجہ سے ان کا اجرمومنین کے اجر کے برابر ذکر فرمایا، بخاری میں اسود سے مروی ہے فرمایا : ہم عبداللہ کے حلقہ میں بیٹھے تھے حضرت حذیفہ ؓ آئے حتی کہ ہمارے اوپر کھڑے ہوئے پھر سلام کیا پھر کہا : نفاق تم سے بہتر قوم پر نازل ہوا تھا، اسود نے کہا : سبحان اللہ ! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : منافقین تو دوزخ کے سب سے نچلے طبقہ میں ہیں، حضرت عبداللہ مسکرائے اور حضرت حذیفہ مسجد کے ایک کونے میں بیٹھ گئے، حضرت عبداللہ ! اٹھے تو ان شاگرد بکھر گئے حضرت حذیفہ ؓ نے مجھے کنکری ماری تو میں انکی طرف آیا حضرت حذیفہ ؓ نے کہا : مجھے حضرت عبداللہ ؓ کے ہنسنے سے تعجب ہوا ہے جو میں نے کہا تھا وہ جان گئے تھے، بیشک اس قوم پر نفاق نازل ہوا تھا جو تم سے بہتر تھی، پھر انہوں نے توبہ کی تو اللہ تعالیٰ نے انکی توبہ قبول فرمائی (1) (صحیح بخاری، تفسیر القرآن جلد 2 صفحہ 662) فراء نے کہا : (آیت) ” فاولئک مع المؤمنین “۔ کا معنی ہے من المومنین، یہ نہیں فرمایا : ہم المومنون (وہ مومن ہیں) یؤت سے جس طرح یا بولنے میں حذف ہوتی ہے لکھنے میں بھی حذف کی گئی، کیونکہ یا بھی ساکن ہے اور اس کے بعد لام بھی ساکن ہے۔ اس کی مثال : (آیت) ” یوم یناد المناد، سندع الزبانیۃ “۔ اور یوم یدع الداع ہے، واو اجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کی گئی ہے۔
Top