Ashraf-ul-Hawashi - Al-An'aam : 36
اِنَّمَا یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ یَسْمَعُوْنَ١ؔؕ وَ الْمَوْتٰى یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ ثُمَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَؐ
اِنَّمَا : صرف وہ يَسْتَجِيْبُ : مانتے ہیں الَّذِيْنَ : جو لوگ يَسْمَعُوْنَ : سنتے ہیں وَالْمَوْتٰى : اور مردے يَبْعَثُهُمُ : انہیں اٹھائے گا اللّٰهُ : اللہ ثُمَّ : پھر اِلَيْهِ : اس کی طرف يُرْجَعُوْنَ : وہ لوٹائے جائیں گے
(اے پیغمبر تیری بات) وہی لوگ مانتے ہیں جو (سمجھ کر) سنتے ہیں اور مردوں کو (کافروں کو) اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) جلا اٹھا دے گا پھر اسی کی طرف لوٹائے جاویں گے4
4 اس آیت میں آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان کافروں کو مردوں سے مشابہ قرار دیا ہے جن کو جتنا پکارا جائے وہ کوئی جواب نہیں دے سکتے یعنی ان کافروں کے ضمیر مردہ ہوچکے ہیں۔ اور ان میں فہم وفکر کی قوت ختم ہوچکی ہے ان کو اگر عقل آئے گی تو اس وقت جب اللہ تعالیٰ ان کو دنیا سے اٹھائے گا اور ان محاسبہ کرے گا۔
Top