Tafseer-e-Haqqani - Al-An'aam : 36
اِنَّمَا یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ یَسْمَعُوْنَ١ؔؕ وَ الْمَوْتٰى یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ ثُمَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَؐ
اِنَّمَا : صرف وہ يَسْتَجِيْبُ : مانتے ہیں الَّذِيْنَ : جو لوگ يَسْمَعُوْنَ : سنتے ہیں وَالْمَوْتٰى : اور مردے يَبْعَثُهُمُ : انہیں اٹھائے گا اللّٰهُ : اللہ ثُمَّ : پھر اِلَيْهِ : اس کی طرف يُرْجَعُوْنَ : وہ لوٹائے جائیں گے
مانتے تو وہی ہیں جو (دل سے) سن سکتے ہیں 2 ؎ (کفار مردے ہیں) اور مردوں کو تو اللہ ہی زندہ کرے گا۔ پھر وہ اس کی طرف پھر کر لائے جائیں گے۔
2 ؎ یعنی جو دل سے سن سکتے ہیں وہی ایمان لاتے ہیں اور یہ زندہ دلوں کا کام ہے اور منکر مردہ دل ہیں۔ پھر مردوں کو دنیا میں کیا ہدایت ہوگی۔ ان کو تو اللہ ہی قیامت میں زندہ کرے گا۔ 12 منہ
Top