Ashraf-ul-Hawashi - Al-Haaqqa : 45
لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ
لَاَخَذْنَا : البتہ پکڑ لیتے ہم مِنْهُ : اس کو بِالْيَمِيْنِ : دائیں ہاتھ سے
تو ہم گنہگاروں کی طرح اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے10
10 شاہ صاحب فرماتے ہیں یعنی اگر جھوٹ بناتا اللہ پر تو اول اس کا دشمن اللہ ہوتا اور ہاتھ پکڑتا۔ یہ دستور ہے گردن مارنے کا کہ جلاد اس کا ہاتھ پکڑ رکھتا ہے اپنے بائیں ہاتھ میں تا سرک نہ جائے۔ (موضح)
Top