Ashraf-ul-Hawashi - Al-A'raaf : 174
وَ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وَ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نُفَصِّلُ : ہم کھول کر بیان کرتے ہیں الْاٰيٰتِ : آیتیں وَلَعَلَّهُمْ : اور تاکہ وہ يَرْجِعُوْنَ : رجوع کریں
اور (جیسے ہم نے یہ مضمون تفصیل کے ساتھ بیان کیا) اسی طرح ہم آیتوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں اس میں بہت سے فائدے ہیں اور (دوسری غرض یہ ہے) کہ وہ حق بات کی طرف لوٹ آئیں4
4 اور باطل کا چھو ڑدیں یہ قصہ یہود کے سنایا کیونکہ وہ بھی مشرکوں کی طرح اپنے عہد سے پھرے ہوئے تھے ( از مو ضح)5 یعنی اس علم سے اس طرح نگل گیا جس طرح سانپ اپنی کینچلی سے نکل جاتا ہے، (کبیر )
Top