Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 174
وَ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وَ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نُفَصِّلُ : ہم کھول کر بیان کرتے ہیں الْاٰيٰتِ : آیتیں وَلَعَلَّهُمْ : اور تاکہ وہ يَرْجِعُوْنَ : رجوع کریں
اور ہم اسی طرح آیات کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں تاکہ وہ باز آجائیں
174 اور ہم اسی طرح اپنی آیات کو مفصل اور صاف صاف بیان کرتے ہیں کہ وہ ان آیات کے مطالب کو سمجھیں اور تاکہ وہ باز آجائیں اور اصرار علی الباطل کو چھوڑ دیں اور حق کی جانب مائل ہوجائیں۔
Top